کراچی؛ سڑک کنارے ملنے والی مشتبہ اشیا کا پراسرار دھماکا، شہری زخمی

زخمی شہری کو گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب شہری کو سڑک کنارے سے ملنے والی مشتبہ اشیا پراسرار طور پر پھٹ گئیں، جس کے نتیجے میں مذکورہ شہری زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ اشیا کے پراسرار دھماکے سے زخمی شہری عبدالسمیع کوگلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا۔

زخمی شہری نے پولیس کو بتایا کہ سڑک سے ملنے والی پین نما اشیا چمک رہی تھیں جسے اٹھایا اور مشتبہ اشیا پراسرار طور پر پھٹنے سے ہاتھ پر زخم آیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شہری کے ہاتھ کا زخم دھماکے سےکوئی اشیا پھٹنےکامعلوم نہیں ہوتا جبکہ زخمی شہری اور والدہ کابیان بھی قلم بندکیا جا رہا ہے۔

Load Next Story