وفاقی ملازمین کی رہائشی کالونیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدام کررہے ہیں، وزیر ہاؤسنگ
اسلام آباد: وفاقی وزیر ہاوسنگ اور تعمیرات ریاض حسین پیر ذادہ نے وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ کپپٹن ر محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ عبید الدین نے جمعرات کو قصر ناز، فیڈرل لارجز اور وفاقی آفیسر کالونی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی نیاز علی لاکھو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوہیب اوڈھو اور اسسٹنٹ کنٹرولر فیڈرل لارجز سکندر حیات موجود تھے۔
وفاقی وزیر ہاوسنگ نے قصر ناز فیڈرل لارجز اور وفاقی آفیسر کالونی گارڈن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے وفاقی وزیر اور اعلی حکام کو وفاقی کالونیوں اور دفاتر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر ہاوسنگ نے متعلقہ افسران سے گفتگو میں کہا کہ وزارت ہاوسنگ وفاقی ملازمین کی رہائشی کالونیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدام کررہی یے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی رہائشی یونٹس کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر کام بہترین طریقے سے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی نیاز علی لاکھو ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوہیب اوڈھو نے وفاقی وزیر ۔وفاقی سیکریٹری اور ڈی جی اسٹیٹ کو کراچی میں وفاقی کالونیوں کے مسائل، غیر قانونی سرکاری مکانات خالی کرانے کے لیے جاری کارروائی اور سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدام پر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزارت ہاوسنگ کے حکام نے ہدایت کی ریٹائرڈ ملازمین سے کرایوں کی قانونی طریقے سے وصولی کے امور کو مذید تیز کیا جائے اور کالونیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔