24 ویں سالگرہ منانے سیاحتی مقام پر جانے والا نوجوان گہری کھائی میں گر کر ہلاک

کیتن نامی نوجوان دوستوں کے ہمراہ سیاحتی مقام پر سال گرہ منانے پہنچا تھا

سیاحتی مقام پر سالگرہ منانے کیلیے جانے والا نوجوان کھائی میں گر کر ہلاک

بھارت میں سالگرہ منانے کے لیے سیاحتی مقام پر جانے والے 24 سالہ نوجوان ٹریکنگ کے دوران پھسل کر 100 فٹ گہری کھائی میں گر گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان کیتن نے اپنی سالگرہ روایتی انداز سے منانے کے بجائے قدرتی ماحول میں منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی مقصد کے لیے وہ دوستوں کے ہمراہ لوناوالا کے تاریخی لوہا گڑھ قلعے میں ٹریکنگ کے لیے پہنچا اور اس دوران ایک دشوار گزار مقام پر چلتے ہوئے اس کا پیر پھسل گیا۔ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نوجوان کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

پولیس نے واقعے کی ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر کہا سکتا ہے کہ حادثہ بارش سے ہونے والی پھسلن کے باعث ہوا۔

 

Load Next Story