پاکستان میں اب ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا، فیس بک نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی
پاکستان میں فیس بک سے ڈالر کمانا بہت مشکل تھا تاہم اب فیس بک کی جانب سے جو نئی خوشخبری آئی ہے اس کے مطابق اب پاکستان میں ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو پوری دنیا میں لوگ استعمال کرتے ہیں اور کئی فری لانسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز اس سے لاکھوں ڈالرز ماہانہ کما رہے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو فیس بک پر مونیٹائزیشن ٹول نہیں ملتا جس کے باعث وہ فیس بک سے کما نہیں پاتے۔
فیس بک سے کمائی کے لیے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ایک اہم ٹول ہے جب آپ یہ ٹول ایکٹیو یا انلاک کر لیتے ہیں تو آپ کی فیس بک پر کمائی شروع ہوجاتی ہے۔ تاہم اس ٹول کو ایکٹیو کرنے کے لیے فیس بک کی جانب سے مختلف اوقات میں مختلف چیلنجز یا کرائٹیریا دیا جاتا رہا ہے جسے مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے، مثال کے طور پر فیس بک پہلے 10 ہزار فالوورز اور 60 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم مکمل کرنے کے بعد آپ کو کانٹینٹ مونیٹائزیشن تک رسائی دیتا تھا، تاہم اب فیس بک نے بعض اکاؤنٹس یا پیچز کے لیے یہ چیلنج یا کرائٹیریا بہت ہی آسان کر دیا۔
فیس بک کے بعض اکاؤنٹس اور پیجز پر کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول کو ایکٹیو یا انلاک کرنے کے لیے ایک چیلنج دیا گیا ہے اور یہ چیلنج فیس بک کی جانب سے آج تک دیے جانے والے تمام چیلنجز یا کرائٹیریا میں سے انتہائی آسان ہے جسے بہت ہی آسانی کے ساتھ مکمل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کانٹینٹ مونیٹائزیشن کے لیے چیلنج جوائن کرنے کی یہ اپڈیٹ فیس بک کے تمام پیجز یا اکاؤنٹس پر نہیں آئی۔