لاہور: رنگ روڈ پر گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی
لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر ایک گاڑی سے ملنے والی لاش کی شاخت ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی سے ملنے والی گولی لگی لاش کی شناخت کر لی گئی، خودکشی اور قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عادل دھرم پورہ لاہور کا رہائشی بتایا گیا ہے جبکہ گاڑی سے ملنے والی لاش شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ۔
واضح رہے کہ رنگ روڈ پر کافی دیر سے کھڑی گاڑی کو جب پولیس نے چیک کیا تو اس سے ایک لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کے مطابق سب انسپکٹر طاہر کو گولی مارکر قتل کیا گیا، تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے اور متوفی عادل دھرم پورہ لاہور کا رہائشی نکلا۔