شاداب خان کا وائیٹیلٹی بلاسٹ کیلیے لنکاشائر سے معاہدہ
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلینڈ کی معروف ٹی ٹوئنٹی ٹیم لنکاشائر لائٹننگ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان 2026 وائیٹیلٹی بلاسٹ کے باقی ماندہ میچز میں لنکاشائر کی نمائندگی کریں گے۔
27 سالہ شاداب خان کو آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو انجری کے باعث سیزن کے بقیہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔
پاکستانی اسٹار فوری طور پر ٹیم کو جوائن کریں گے اور لیسٹرشائر فاکسز کے خلاف آئندہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
Lancashire Cricket is delighted to announce the signing of Pakistan all-rounder Shadab Khan for the remainder of the 2026 Vitality Blast. ✍🤩
— Lancashire Cricket (@lancscricket) June 24, 2026
Read more 📰👉 https://t.co/DaCOxILg1n
⚡ #StrikeTogether pic.twitter.com/c2Ndj2wsgr
شاداب خان اس سے قبل بھی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس شارکس اور یارکشائر کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ دنیا بھر کی مختلف فرنچائز لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاداب خان کا ریکارڈ انتہائی متاثر کن ہے۔
انہوں نے پاکستان کے لیے 124 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے ہوئے 144 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1009 رنز بنائے ہیں جبکہ 123 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔
معاہدے کے بعد شاداب خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ پسند رہا ہے اور لنکاشائر جیسے تاریخی اور بڑے کلب کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
🗣🆕 Our new man Shadab Khan on why he chose the Red Rose and the @VitalityBlast:
— Lancashire Cricket (@lancscricket) June 24, 2026
Watch the full interview on #LancsTV 📺👉 https://t.co/YczfTMIDla
⚡ #StrikeTogether pic.twitter.com/Ds6h9U03dG