گرمیوں کی تعطیلات دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں گزاریں وہ بھی بالکل مفت
گرمیوں کی تطصیلات دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں گزاریں وہ بھی بالکل مفت (اے آئی سے بنوائی گئی تصوراتی تصویر)
اگر آپ موسمِ گرما کی چھٹیوں میں دبئی جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو یہ خوش خبری آپ کے لیے ہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امارات ایئر لائن نے اپنے مسافروں کے لیے ایک پرکشش پیشکش متعارف کرائی ہے جس کے تحت منتخب مسافروں کو دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت دی جائے گی۔
امارات ایئرلائن کی یہ خصوصی پیشکش ان مسافروں کے لیے ہے جو دبئی کو اپنی منزل بنائیں یا وہاں کم از کم 24 گھنٹے یا اس سے زیادہ عرصے کا قیام کریں۔
امارات ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کو دبئی کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں دو راتوں کا مفت قیام دیا جائے گا۔
اسی طرح پریمیئم اکانومی اور اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافر بھی ایک رات مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں گزار سکیں گے۔
اس پیشکش کون فائدہ اُٹھا سکتا ہے؟
فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کی پیشکش سے فائدہ اُٹھانے والے مسافروں کے سفر کی تاریخ 25 جون سے 30 ستمبر کے درمیان کی اور واپسی کا ٹکٹ 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان بک کرانا ہوگا۔
صرف ہوٹل ہی نہیں، مزید بھی بہت کچھ
امارات ایئر لائن نے اپنے مسافروں کے لیے صرف مفت رہائش ہی نہیں بلکہ خصوصی رعایتی پروگرام بھی متعارف کرایا ہے۔
اس پروگرام کے تحت مسافر دبئی بھر میں 600 سے زائد ریسٹورنٹس، کیفے، شاپنگ سینٹرز، تفریحی مقامات، اسپا اور دیگر سیاحتی سرگرمیوں پر خصوصی رعایت حاصل کر سکیں گے، جس سے ان کا سفر مزید یادگار اور کم خرچ بن جائے گا۔
پیشکش کا مقصد کیا ہے؟
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کو دبئی میں زیادہ وقت گزارنے کی ترغیب دینا، شہر کی سیاحت کو فروغ دینا اور انہیں عالمی معیار کی مہمان نوازی کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
اگر آپ بھی آئندہ چند ماہ میں دبئی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ پیشکش آپ کے سفری اخراجات میں نمایاں کمی لا سکتی ہے کیونکہ ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کے ساتھ دبئی کی سیر کا لطف پہلے سے کہیں زیادہ خوشگوار ہو سکتا ہے۔