پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی گل فیروزہ کو وارننگ، وجہ کیا ہے؟

گل فیروزہ کو لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کر دی گئی۔

گل فیروزہ کو لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

میچ میں پاکستانی اننگز کے دوسرے اوور میں گل فیروزہ نے وکٹ گنوانے کے بعد مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم ڈگ آؤٹ کے قریب اپنا بیٹ اور گلووز جارحانہ انداز میں پھینک دیے تھے۔

میدان میں موجود آفیشلز نے اس رویے کو کھیل کے ضابطوں کے منافی قرار دیا۔

Load Next Story