مدینہ سے کراچی آنے والی پرواز تاخیر کا شکار، حجاج کرام اذیت میں مبتلا

تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار، کچھ حجاج کا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا

مدینہ سے حجاج کو کراچی لانے والی پی آئی اے کی پرواز ڈھائی گھنٹے بعد بھی اڑان نہ بھرسکی، عازمین شدید کوفت کا شکار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز پی کے 8050 طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ حجاج کرام کا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا جبکہ مسافر بالخصوص حجاج کرام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Load Next Story