حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی

مشرق وسطیٰ جنگ سےقبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی

فوٹو: فائل

حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 15 پیسے کمی کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں تیسری بار کمی کی جا رہی ہے اور کمرشل طیاروں کے ایندھن کی قیمت کم ہونے سے ائیرلائنز کے اضافی اخراجات میں بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ سےقبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔

Load Next Story