کراچی، ماڑی پور میں ایس آئی یو پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک
ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا جس کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے تاہم دونوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔