حنا پرویز میری بیٹیوں کی طرح ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سوشل میڈیا مہم پر برہم
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اپنے متعلق سوشل میڈیا پر مہم پر برہم ہوگئے اور کہا ہے کہ حنا پرویز بٹ میری بیٹیوں کی طرح ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور حنا پرویز بٹ کے میمز بنائے جارہے ہیں جس پر اسپیکر نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ایوان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حنا پرویز بٹ کو ایک بار ایوان میں کہا کہ میری طرف دیکھیں تو میرے لفظ پر مجھے سوشل میڈیا نے اڑا کر رکھ دیا، سوشل میڈیا پر حنا پرویز بٹ اور میرے میمز بنائے گئے،حنا پرویز بٹ میری بیٹیوں کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تو بات کرنے سے ڈرتا ہوں ایک ایک لفظ کو سوچ سمجھ کر بات کرتا ہوں۔