کراچی کے اعظم ٹاؤن میں تیز دھار آلے سے حملہ، 40 سالہ شخص جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ امان درانی کے نام سے ہوئی ہے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے اعظم ٹاؤن کی گلی نمبر پانچ میں تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ امان درانی کے نام سے ہوئی ہے۔

Load Next Story