کراچی، شہید ملت روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
جاں بحق شخص کی شناخت 23 سالہ عادل کے نام سے کی گئی
کراچی:
شہر قائد کے علاقے شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 23 سالہ عادل کے نام سے کی گئی۔