گلستان جوہر میں مرکزی سوئم امام حسینؑ میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما انیس قائم خانی کی شرکت
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لیے مرکزی سوئم کی تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت، اراکین اسمبلی اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما انیس احمد قائمخانی نے خصوصی شرکت کی جبکہ فرقان اطیب، شاکر علی، ابوالاظہر اور چاند بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اراکین قومی و سندھ اسمبلی حسان صابر، انجینئر سید عثمان، فرحان انصاری اور شارق جمال نے بھی سوئم کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
اس موقع پر مذہبی عقیدت، احترام اور پرسوز ماحول میں اہل بیتؑ کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا۔