نواب شاہ، پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں مطلوب ملزم ہلاک، تین فرار

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اعجاز چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے

فوٹو: فائل

نواب شاہ:

بی سیکشن پولیس تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مطلوب ملزم ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اعجاز چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس ہیڈ کانسٹیبل اے ڈی سولنگی کے قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران تین ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story