فیفا ورلڈکپ: ایرانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد ایرانی ’وسیم بادامی‘ کے چرچے
فیفا ورلڈکپ 2026 میں ایرانی ٹیم شاندار کارکردگی کے باجود متنازع فیصلوں کے باعث ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل نہ کرسکی۔
چند متنازع فیصلوں نے ایرانی ٹیم کی پیش قدمی تو روک دی لیکن دنیا ایرانی ٹیم کی جرات، بہادری اور قابلیت کی معترف ہوگئی۔
جب ایرانی ٹیم کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں الجیریا اور آسٹریا کے درمیان میچ پر منحصر تھیں اس لمحے کی ایک ایرانی نجی چینل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر اور مہمان الجیریا کے گول کرنے پر خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں تاہم چند ہی لمحوں بعد آسٹریا کے گول کرنے پر وہ مایوس ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موجود اینکر کو پاکستانی صارفین ایرانی ’وسیم بادامی‘ قرار دے رہے ہیں۔ اینکر کی شکل اور انداز ہوبہو وسیم بادامی جیسا نظر آرہا ہے۔
ایران کا وسیم بادامی pic.twitter.com/AQZTIzWL7F
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) June 29, 2026