بھارت کیخلاف تاریخی سیریز جیتنے کے بعد آئرلینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفی
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہینرک ملان نے بھارت کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے فوراً بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کوچ کی رخصتی پہلے سے طے شدہ منتقلی کے منصوبے کا حصہ ہے جبکہ افغانستان کے خلاف اگست میں شیڈول ون ڈے سیریز سے قبل نئے ہیڈ کوچ کا تقرر کر دیا جائے گا۔
ہینرک ملان نے 2022 میں آئرلینڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور ان کی قیادت میں ٹیم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔
█▓▒▒░░░BREAKING NEWS░░░▒▒▓█
Heinrich Malan to step down as Ireland Men's head coach - read more: https://t.co/LmOtfd6F7d#BackingGreen #FailteSolar pic.twitter.com/Ny3H7tYEjB— Cricket Ireland (@cricketireland) June 29, 2026
ان کے دور میں آئرلینڈ نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست دی، افغانستان کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی اور 2024 میں زمبابوے کو ہرا کر ہوم گراؤنڈ پر بھی پہلی ٹیسٹ کامیابی اپنے نام کی۔
ان کا آخری میچ بھارت کے خلاف تھا جس میں آئرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار عالمی چیمپئن بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی۔
ملان نے اپنے پیغام میں کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سفر کو ہمیشہ خوشگوار یادوں کے ساتھ یاد رکھیں گے۔
کرکٹ آئرلینڈ نے بھی ان کی خدمات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے مستقبل کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں۔