قطر میں منجمد 6 ارب ڈالر جلد مل جائیں گے؛ ایران کے دعوے پر امریکا کا ردعمل آگیا

امریکی حکام نے ایرانی صدر کے دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی

ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی؛ ڈونلڈ ٹرمپ

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری ہوں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایرانی صدر کے دعوے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

امریکی حکام نے مزید بتایا قطر میں موجود منجمد ایرانی فنڈز میں سے ابھی تک کوئی رقم ایران کے حوالے نہیں کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ امریکا کیم جانب سے ایران کو فراہم کی گئی کسی بھی ممکنہ مالی سہولت یا اثاثوں کی بحالی کا انحصار مذاکرات میں پیش رفت اور طے شدہ شرائط پر عمل درآمد پر ہوگا۔

قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اعلان کیا تھا کہ قطر سے ابتدائی مرحلے میں منجمد اثاثوں میں سے نصف رقم جلد ایران منتقل کی جائے گی۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ منجمد اثاثوں میں سے باقی رقم کی واپسی کے لیے بھی تیز تر کوششیں کی جاری ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیش رفت امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں سامنے آ رہی ہے جس میں منجمد اثاثوں کی بتدریج بحالی کے ہمارے مطالبے کو تسلیم کیا گیا تھا۔

امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت قطر میں موجود 12 ارب ڈالر کے ایرانی اثاثوں میں سے ابتدائی مرحلے میں 6 ارب ڈالر جاری کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے منجمد اثاثوں پر ہمارا کنٹرول ہوگا جس سے امریکا کے کسانوں اور مویشی بانوں سے خوراک اور جانور خرید کر ایران بھیجیں گے تاکہ غذائی قلت کو کم کیا جا سکے۔

جس پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ منجمد اثاثوں پر ہمارا حق ہے اور یہ کسی اور ملک کے مفاد میں استعمال نہیں کیے جا سکتے ایسا کسی صورت میں ہونے نہیں دیا جائے گا۔

 

 

Load Next Story