ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 فی کلو گرام کی کمی کر دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
حالیہ کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے 43 فی کلو ہوگی جبکہ ایل پی جی کا گھریلوسلینڈر794 روپے 5 پیسے سستا کردیا گیا۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد یکم جولائی سے کمرشل سلینڈر کی قیمت میں بھی 3057 روپے کمی کر دی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمرشل سلینڈر کی نئی قیمت 10,960 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک ماہ کیلیے ہوگا۔