عامر کا مذاق میں دوست سلمان کو بھی پینٹ اتارنے کا چیلنج
دھوم تھری میں میری کیپ اس نے بگ باس میں پہنی، اب ’’پی کے‘‘ پوسٹر پر پینٹ بھی اتارے
شاہ رخ سے تعلقات کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، سلمان تو دوست ہے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم ''پی کے '' پر ان کا پہلے برہنہ پوسٹر خاصی تنقید کا نشانہ بن چکا ہے جب کہ 20 اگست کواسی فلم کا ایک اور نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں عامر خان ایک مکمل لباس میں اور ہاتھ میں بڑا باجا پکڑے نظر آ رہے ہیں۔
اس موقع پر عامر خان نے اپنے دوست مسٹر دبنگ سلمان خان کو از راہ مزاق چیلنج کیا ہے کہ جس طرح سلمان پہلے میری نقل کیا کرتے ہیں اب بھی وہ میرے برہنہ پوسٹر پر کم از کم اپنی پینٹ ہی اتار دیں۔ عامر خان نے بتایا کہ '' دھوم 3 '' میں میرے کیپ پہننے کو سلمان خان نے بہت پسند کیا تھا اور پھر سلمان نے میری نقل کرتے ہوئے ایسا ہی ہیٹ ''بگ باس '' میں پہنا تھا۔
اس بات کا اظہار عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزاحیہ انداز میں کیا۔ فلم ''پی کے '' ان کے کیریئر کی پسندیدہ ترین فلم ہے۔ دوسری طرف عامر خان نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان سے تعلقات کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہی ایک تعلق اور مساوات تھی جس پر بات کرنا چاہتا تھا اور شاہ رخ خان سے متعلق ہمیشہ میرے ذہن میں یہ بات رہی ہے کہ میں اپنی حد سے باہر نہیں نکلوں گا، دوسری طرف سلمان خان سے تعلقات کی بات اور ہے اور وہ میرا دوست ہے۔