سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

استعفیٰ بلاول بھٹو کو ارسال، وہ آزاد کشمیر میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی قیادت سے شدید ناراض ہیں

(فوٹو : فائل)

اسلام آباد:

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو کو بھجوا دیا، وہ آزاد کشمیر میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی قیادت سے شدید ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق تنویر الیاس کو وسطی باغ کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا، اپنے حلقوں سے ٹکٹ نہ ملنے پر سردار تنویر الیاس نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

سردار تنویر الیاس کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے اور وہ امکان ہے کہ وہ جلد پریس کانفرنس کرکے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Load Next Story