کانگو وائرس میں مبتلا کراچی کا 24 سالہ محمد کاشف دوران علاج چل بسا
قصاب محمد کاشف نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا اور نوجوان میں کانگو وائرس جانور سے منتقل ہوا، محکمہ صحت
کانگو وائرس کی ابتدائی علامات میں سر اور گردن میں درد، ہڈیوں میں درد، آنکھیں لال ہونا، تیز بخار سمیت دیگر علامات شامل ہیں۔، افسر محکمہ صحت فوٹو: فائل
KARACHI:
کراچی میں ڈنگی اور نگلیریا کے بعد اب کانگو وائرس بھی سراٹھا رہا ہے جب کہ عزیز آباد کا قصاب کانگو وائرس کا شکار ہوکر دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
24 سالہ محمد کاشف کانگو وائرس کا شکار ہوگیا تھا جسے چند روز سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا، محکمہ صحت کے افسرکے مطابق محمد کاشف کئی برس سے قصاب تھا اور یہی شک ہے کہ کانگو سے متاثرہ جانور سے اس کو وائرس منتقل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کانگو وائرس ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص کوئٹہ اور بلوچستان میں پائے جانے والے مختلف جانوروں میں چیچڑ( جوؤں) کی شکل میں پایا جاتا ہے جو کہ انسانوں میں منتقل ہوجاتا ہے اور اگر متاثرہ شخص کا فوری علاج نہ کرایا جائے تو موت بھی واقع ہوسکتی ہے جبکہ متاثرہ شخص کا علاج کرنے والے طبی عملے کو بھی بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
واضح رہے کہ کانگو وائرس کی ابتدائی علامات میں سر اور گردن میں درد، ہڈیوں میں درد، آنکھیں لال ہونا، تیز بخار سمیت دیگر علامات شامل ہیں۔