کراچی، سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور اے محمدی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 45 سالہ فہد رضا کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ زاتی رنجش کے دوران فائرنگ سے پیش آیا ہے۔

جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی فہد رضا پیپلز پارٹی کا ڈسٹرکٹ ویسٹ علاقائی عہدیدار بتایا جاتا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

جبکہ اسی تھانے کی حدود سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ پاکیزہ بیکری کے قریب فائرنگ سے 16 سالہ جنید زخمی ہوگیا۔ 

ایدھی حکام کے مطابق مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ

Load Next Story