زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
فوٹو: فائل
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوارن 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد مجموعی حجم 22 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 22 ارب 4 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ24 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ا رب ڈالر سے تجاوز کرگئے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 61 کروڑ 10لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 51 کروڑ 47 لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر اضافے سے متعلق بتایا گیا کہ اضافہ ملٹی لیٹرل اداروں سے حکومتی رقوم کی آمد کے باعث ہوا۔