ریلوے حکام کے دعوؤں کے باوجود مسافر مشکلات کا شکار

ایکسپریس نیوز نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر ریل گاڑیوں کے مسافروں سے ٹرینوں کے بارے میں بات  چیت کی

ایکسپریس نیوز نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے مختلف شہروں کو جانے والی ریل گاڑیوں کے مسافروں سے جب ٹرینوں کے بارے میں بات  چیت کی تو انہوں نے کہا بزنس ٹرین ہو شالیمار ہو تیز کام ہو علامہ اقبال ہو یا کوئی بھی ٹرین ہو اس کی کم و بیش  بوگیاں اس حالت میں نہیں کہ ان میں  بیٹھ کر سفر کیا جا سکے۔

ریلوے اسٹیشن پر صفائی کا عملہ ہونے کے باوجود بدبو اس قدر تھی کہ خواتین اور ریلوے مسافر منہ پر کپڑا رکھ کر سفر کرنے پر مجبور تھے ریل گاڑیوں کے اندر کیڑوں مکوڑوں کی بہتات اور لگتا ایسے تھا کہ جیسے برسا برس سے  ریل گاڑیوں کی صفائی ہی نہیں ہوئی۔

گاڑیوں کی صفائی کے لیے باقاعدہ واشنگ ایریا موجود ہے جہاں پر کوئی بھی شہر  سے آنے والی ریل گاڑی جب لاہور ریلوے اسٹیشن اتی ہے تو اس کی صفائی ستھرائی وہاں پہ جا کے کی جاتی ہے۔

کچھ دن قبل ہی ریلوے کے منسٹر حنیف عباسی نے ریلوے کے اعلی افسران کی ساتھ مل کر واشنگ ایریا اور لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کا ٹاکس بھی دیا مگر وزیر ریلوے کے احکامات کے باوجود پاکستان ریلوے انتظامیہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

مسافر ہزاروں روپے ٹکٹ لے کر سفر تو کرتے ہیں مگر سہولیات کا فقدان ہے، چلتے چلتے اے سی بند ہو جاتا ہے یا  اگر اسی بند نہ ہو تو گاڑی ڈی ریل ہو جاتی ہے یا کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہو جاتی ہے یا پاور انجن خراب ہو جاتا ہے اور گاڑی سخت دھوپ میں کسی ویران جگہ پر  کھڑی رہتی ہے۔

گھنٹوں گزرنے کے بعد دوسرا انجن آتا ہے اس کے بعد سفر شروع ہوتا ہے، دوران سفر دروازے بند نہیں ہوتے، کھڑکیاں کھلتی نہیں، اگر کھڑکیاں کھل جائیں تو دوبارہ بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔

پنکھے ہیں کہ جو چلتے چلتے بند ہو جاتے ہیں یا ان کے بٹن ایسے ہیں کہ ہاتھ لگانے سے کرنٹ بھی لگتا ہے۔

واش روم کی حالت ایسی ہے کہ اس کو دیکھتے ہی الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں بدبو اس قدر  ہے کہ بیٹھنا محال ہو جاتا ہے۔

واش روم میں پانی تک نہیں اتا یہ حال تقریبا تمام ٹرین کی بوگیوں کا ہے مسافر امتیاز کے مطابق پاکستان ریلویز علامہ اقبال کے نام کی ہی عزت رکھ لیں ان کے نام پر جو ٹرین چلائی جارہی ہیں۔

بوگیاں اندر، باہر سے خراب ہو چکیں ہیں، سیٹیں بھیٹنے کے قابل نہیں، بس اللہ تعالیٰ کے آسرے سفر کر رہے ہیں جبکہ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔

لاہور اسٹیشن سمیت ملک کے دیگر ریلوے اسٹیشن کو اپگریڈ کیا جا رہا ہے ویٹنگ ایریا کو خوبصورت بنایا گیا ہے اور ائیر کنڈیشن بھی وہاں پہ لگائے گئے ہیں تاکہ مسافر آرام دے جگہ پر بیٹھ کر اپنا سفر شروع کر سکیں جبکہ نئی بوگیاں بھی تیار کی جا رہی ہیں اور رواں سال بہت ساری بوگیاں ٹرینوں میں شامل کر دی جائیں گی، ریلوے انفراسٹرکچر کو بھی عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر نیا بنایا جارہا ہے۔

Load Next Story