کراچی؛ درجہ حرارت میں پھر اضافہ، اگلے 3 روز موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی

شہر میں زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد رہا

فوٹو: فائل

کراچی میں کئی روز معتدل موسم کے بعد درجہ حرارت میں پھر اضافہ ہوگیا اور محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعےکو زیادہ سے زیادہ پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ کئی روزکے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور معمول سے تیز(45کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کی حامل) سمندری ہوائیں چلنے کے نتیجے میں موسم بیشتر وقت معتدل رہا تاہم جمعےکو پہلے پہر مغربی ہوائیں چلنے کے سبب بعد دوپہرکے وقت قدرے حدت محسوس کی گئی۔

شہر میں زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافے 36.3 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے3 روزکے دوران موسم جزوی ابرآلود، مرطوب اور صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنےکا امکان ہے، تاہم جامشورو اور دادو میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Load Next Story