کراچی: تھانہ بریگیڈ پولیس کی کارروائی، نابالغ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا

 کراچی کے علاقے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نابالغ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم  کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ نابالغ لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم مبشر علی کو گرفتار کیا گیا جبکہ متاثرہ بچی کو خاتون پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story