کراچی: ڈیفنس موڑ مین کورنگی روڈ پر رکشا ٹریلر سے ٹکرا گیا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی

 حادثے کا شکار خاندان رکشے میں سوار تھا تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے

فوٹو: فائل

کراچی:

مین کورنگی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے جس میں ماں ، باپ اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈیفنس پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس موڑ گولڈ مارک کے قریب پیش آیا ہے جس میں زخمیوں کی شناخت 37 سالہ لیاقت اس کی اہلیہ 30 سالہ شائستہ اور 4 بیٹیاں 11 سالہ لائبہ ، 13 سالہ صائمہ ، 16 سالہ دعا اور 16 سالہ مسکان شامل ہیں۔

 حادثے کا شکار خاندان رکشے میں سوار تھا تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشا ٹریلر سے ٹکرانے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

Load Next Story