راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

مقتولین کی شناخت ارشد بھٹی اور بیٹے مصدق بھٹی کے نام سے ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئیں

راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے گاؤں کھینگر خورد یوسی جرموٹ کلاں میں  دہرے قتل کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کا نوٹس آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے مقتولین کی شناخت ارشد بھٹی اور ان کے بیٹے مصدق بھٹی کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔

آئی جی پنجاب راؤعبدالکریم نے دہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی، سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار  لانے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ نوتعینات سی پی او راولپنڈی نے اتوار کو ہی عہدے کا چارج لیا ہے، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیوں نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

Load Next Story