اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی، چوری کے مقدمے کا ملزم گرفتار، ہائی روف گاڑی برآمد 

مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم اللہ نواز ولد حیات محمد تاحال مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں

کراچی:

اینٹی ویکل لفٹنگ سیل پولیس نے چوری کے مقدمے میں ملزم کو گرفتار کرکے ہائی روف گاڑی برآمد کرلی۔

ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر  ڈی آئی او اے وی ایل سی انسپکٹرانار جمشید ڈویژن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزم محمد آصف ولد عاشق کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے چوری شدہ ہائی روف گاڑی بھی برآمد کر لی گئی جو کہ تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ الزام نمبر 637/2026 دفعہ 381-A کے تحت چوری شدہ ہے۔

مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم اللہ نواز ولد حیات محمد تاحال مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

Load Next Story