کراچی: بین الصوبائی کار لفٹنگ گینگ سے مبینہ پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار 

ملزمان بالا کراچی شہر کے مختلف تھانہ جات و اے وی ایل سی و حساس اداروں کو 25 سے 30 سنگین مقدمات میں مطلوب تھے

فوٹو: فائل

کراچی:

شاہراہ نور جہاں میں  پولیس نے بین الصوبائی کار لفٹنگ گینگ سے مبینہ مقابلہ میں دو شدید زخمی سمیت چار ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق شاہراہ نور جہاں کی حدود میں بمقام مین روڈ کٹی پہاڑی بلاک کیو میں پولیس نے مشتبہ کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کرنے کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان زخمی حالت میں جبکہ 2 بلا ضرب گرفتارہوئے۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت محمد دانش ولد محمد اقبال عمر تقریباً 24 سے 25 سالہ جبکہ دوسرے زخمی ملزم کی شناخت اکبر ولد محمد عیسی  عمر 40 سے 42 سالہ کے ناموں سے ہوئی جب کہ بلا ضرب گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت حسن عتیق ولد محمد عتیق عمر تقریبا 27 سے 28 سالہ اور دوسرے بلاضرب گرفتار شدہ ملزم کی شناخت احمر ولد منیم انور عمر تقریبا 25 سے 27 سالہ کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے3 پستول لوڈ میگزین بمعہ 26 گولیاں زندہ برآمد کی گئیں۔گرفتارملزمان کے قبضے سے ایک عدد ہائی روف برنگ سفید نمبر AABA-817 جو کہ جو کہ تھانہ ہذا کے مقدمہ الزام نمبر 386/2026 سے سرقہ شدہ ہے برآمد کر لی گئی ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان بین الصوبائی کا لفٹر ہیں جو کہ کراچی شہر کے مختلف علاقہ جات سے ہائی روف و کاریں چوری کر کے اور چھین کر با راستہ ہب وندر بیلا اور تربت سائیڈ پر بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔

ملزمان بالا کراچی شہر کے مختلف تھانہ جات و اے وی ایل سی و حساس اداروں کو 25 سے 30 سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Load Next Story