کراچی؛ اتحاد ٹاؤن میں باپ کے مبینہ تشدد سے نوجوان بیٹا جاں بحق

نوجوان کی تدفین کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، پولیس نے باپ کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا

کراچی:

اتحاد ٹاؤن میں باپ کے مبینہ تشدد سے بیٹا جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے مقتول کے باپ کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا ۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق  ہوگیا۔  نوجوان کو دفنانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں کہ اسی دوران پولیس کو خفیہ ذرائع سے واقعے کی اطلاع مل گئی، جس پر پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے باپ کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ سلمان ولد عبدالودود کے نام سے کی گئی ۔

پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس گرفتار ملزمان سے واقعے کی وجہ سمیت دیگر پہلوؤں پر مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

Load Next Story