فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کی متنازع فتح، مصر کے کوچ نے ریفری کے فیصلوں پر سوال اٹھا دیے
فیفا ورلڈکپ 2026 میں ارجنٹینا کی متنازع فتح کے بعد مصر کے کوچ نے ریفری کے فیصلوں پر سوال اٹھا دیے۔
پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف ڈرامائی شکست کے بعد مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ریفری کے فیصلوں پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ٹورنامنٹ کا کوئی بھی میچ نہیں دیکھیں گے۔
میچ میں مصر نے 79ویں منٹ تک 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی تھی لیکن اختتامی لمحات میں ارجنٹینا نے تین گول کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں حسام حسن نے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی، ایک واضح پنالٹی نہیں دی گئی جبکہ مصطفیٰ زیکو کا گول بھی وی اے آر کے ذریعے منسوخ کر دیا گیا جس کی وجہ انہیں سمجھ نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹیم سے کچھ دفاعی غلطیاں ہوئیں لیکن اصل غلطی فیصلہ سازوں کی تھی جنہوں نے مصر کو اس کا جائز حق نہیں دیا۔
Egypt manager Hossam Hassan says Argentina's win was "entirely undeserved" 😳 pic.twitter.com/Zdyhz5VUfO
— ESPN UK (@ESPNUK) July 7, 2026
حسام حسن کے مطابق ان کے کھلاڑیوں نے حکمت عملی پر بہترین انداز میں عمل کیا اور بھرپور محنت کی۔
مصری کوچ نے اس بات پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ ان کی زیادہ تر ٹیم مقامی لیگ کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی اس کے باوجود انہوں نے یورپ میں کھیلنے والے اسٹارز سے بھرپور ارجنٹینا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
Egypt Manager: “They Want Messi for Marketing Reasons.”
— Jackson Hinkle 🇺🇸 (@jacksonhinkle) July 7, 2026
pic.twitter.com/z02nsIsVh3