مصطفی عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں شریک ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا۔

ملزم ارمغان کی والدہ نے وکیل صفائی پر عدم اعتماد کرتے تبدیلی کی درخواست دائر کردی۔ ملزم ارمغان کی والدئ نے کہا کہ مجھے وکیل پر اعتماد نہیں وکیل تبدیل کرنا ہے۔

ملزم ارمغان نے عدالت میں جیل میں تشدد اور کھولی میں آگ لگنے کا الزام لگا دیا۔ ملزم نے بیان دیا کہ جیل حکام تشدد کرتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں۔

شریک ملزم شیراز نے کہا کہ ارمغان جیل میں خود سے ہی باتیں کرتا رہتا ہے۔ شریک ملزم شیراز بخاری کی وکیل خواجہ عظیم نے درخواست ضمانت دائر کردی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ارمغان نے میرے موکل کو ٹول کے طور استعمال کرنے کی کوشش کی۔ میرے موکل کا اس کیس سےتعلق نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے۔عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Load Next Story