اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا  گیا، عاطف زمان کو 2 بار سزا موت کا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت  نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کا فیصلہ 7 سال بعد سنادیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت  نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کا فیصلہ 7 سال بعد سنادیا ۔

عدالت نے دو افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عاطف زمان کو 2 بار سزا موت کا حکم دے دیا، عدالت نے مفرور شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔

عدالت نے بطور جرمانہ 10 لاکھ روپے ورثا کو ادا کرنے کا حکم  دیا، فیصلے کے وقت  مرکزی ملزم عاطف زمان جیل سے ویڈیو لنک  پر موجود تھا، مقدمے میں سرکار کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے کی۔

پراسیکیوشن  نے کہا کہ اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو 9 جولائی 2019 کو قتل کیا گیا تھا، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن  کے مطابق ملزم عاطف زمان اور اسکے بھائی عادل زمان نے کاروباری لین دین میں اینکر مرید عباس اور خضرحیات کو قتل کردیا تھا۔

ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا،  ٹرائل کورٹ نے عادل زمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Load Next Story