کراچی میں میوزک اکیڈمی چلانے والی خاتون کا ہجوم نے گھیراؤ کرلیا، ہراسانی کا مقدمہ درج

ناظم آباد تین نمبر میں 9 جولائی کو خاتون کو ہجوم نے ہوٹل پر ہراساں کیا، خاتون نے کرسی اٹھا کر اپنا بچاؤ کیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد 3 نمبر میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل ناظم آباد تین نمبر میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، خاتون ہجوم سے بچنے کیلیے چائے کے ہوٹل میں گئی اور کرسی اٹھا کر اپنا بچاؤ کرتی رہی۔

پولیس کے مطابق واقعہ میوزک اکیڈمی میں پیش آیا جبکہ اہل علاقہ نے ایکڈمی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام لگا کر دھاوا بولا تھا۔

پولیس نے خاتون کو ہراساں اور اکیڈمی میں گھسنے والے افراد پر مقدمہ کرلیا تھا جس کے مطابق عشرت نامی خاتون کو اکیڈمی سے گھر جاتے ہوئے ہوٹل پر روک کر ہجوم نے ہراساں کیا۔

پولیس کے مطابق میوزک اکیڈمی میں قوالی اور گلوکاری کی تربیت دی جاتی ہے۔

 

Load Next Story