کراچی؛ نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا گیا، اس پر لدا کنٹینر نیچے ڈمپر پر جا گرا 

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی:

 نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ریلنگ سے جا ٹکرا جس کے نتیجے میں اس پر لدا کنٹینر نیچے ڈمپر پر جا گرا ، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جکسن کے علاقے نیٹی جیٹی پل چورنگی کے قریب کیماڑی جاتے ہوئے ٹریلر کا بریک فیل ہوگیا اور ٹریلر ریلنگ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ٹریلر پر لدے دو کنٹینر میں سے ایک نیچے سے گزرنے والے ڈمپر پر جا گرا جبکہ دوسرا کنٹئنر ریلنگ سے جھول گیا۔

 حادثے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس ، ٹریفک پولیس اور ایدھی کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، ٹریفک پولیس نے کیماڑی کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی اور کرین کی مدد سے ریلنگ پر لٹکے کنٹینر کو اٹھا لیا۔

Load Next Story