کمشنر کراچی سے مذاکرات کامیاب، آٹے کی ایکس مل قیمت میں 8 روپے کمی کا فیصلہ

آٹے کی ایکس مل قیمت 133 سے کم ہوکر 125 روپے ہوجائے گی، فوری عمل ہوگا، فلور ملز مالکان کی یقین دہانی

وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ روز(جمعہ)باضابطہ طورپرنوٹیفکیشن نمبری 1481(I) / 2019 ء جاری کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:

سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر کراچی میں آٹے کی قیمت پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور فلور ملز مالکا ن کے درمیان اتوار کو کمشنر کراچی کے دفتر میں کامیاب مذاکرات ہوئے۔

مذاکرت کے بعد فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو  کمی کا اعلان کیا جس سے آٹے کی  ایکس مل پرائس  133 روپے سے کم ہوکر 125 روپے ہوجائے گی۔ اس فیصلے کے بعد آٹے کی ہول سیل اور ریٹیل پرائس  بھی کم ہوجائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالجنید، وائس چیئرمین  پاکستان فلو ملر ملز ایسوسی ایشن، سابق چیئرمین  فلور ملز ایسوسی ایشن اور دیگر ارکان، فلور ملز مالکان، سیکریٹری فوڈ غلام عباس چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن انکوائریز اور دیگر نے شرکت کی۔ 

طے کیا گیا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے اس فیصلہ پر فوری اطلاق ہوگا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ فلور ملز مالکان شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کم قیمت پر آٹے کے فیئر پرائس اسٹالز بھی لگائے گی۔

Load Next Story