کراچی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا درخشاں کی حدود میں کومبنگ آپریشن
شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے درخشاں کی حدود میں کومبنگ آپریشن کیا۔
ترجمان ضلع ساوتھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایات پر ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہے۔
پولیس نے گرینڈ کومبنگ آپریشن تھانہ درخشاں کی حدود بدر کمرشل میں کیا گیا۔آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او درخشاں نے کی، جبکہ تھانہ درخشاں کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ فرائض انجام دیے۔
آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے پورے علاقے کا محاصرہ کیا گیا جس کے بعد ہوٹلوں، دکانوں، عارضی رہائش گاہوں اور گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی.
یہ کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل جاری ہیں۔