قومی ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے روانہ

پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی

پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔

روانگی سے قبل پاکستان اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔

Load Next Story