آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
وفاقی آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
آئینی عدالت نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی بھی ختم کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹس ملکیت کا فیصلہ بغیر عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے کریں گی۔
آئنی عدالت نے ٹرائل کورٹس کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلوں کی ہدایت کر دی، انتظامی معاملات کا فیصلہ ریگولیٹری باڈیز کریں گی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ریگولیٹری باڈیز تمام فریقین کو مکمل شنواری کا حق دیکر فیصلہ کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے میں بہت سے نکات کو مد نظر نہیں رکھا گیا، کس دائر کرنے یا نظر ثانی دائر کرنے پر بھی عدالت نے غصہ کیا اور فیصلہ میں وہ کچھ لکھا گیا جس کا فسانے میں ذکر نہ تھا، ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا۔
وکیل احسن بھون نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کیس کو بہت اچھا پڑھا ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں، جو سماعت ہوئی وہی حکم دیں گے، الف لیلیٰ کی کہانی فیصلے میں نہیں لکھیں گے، فیصلہ پڑھا تو اندازہ ہوا بہت کچھ عدالتی کارروائی سے باہر کا لکھا گیا۔