منشیات ڈیلر انمول پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس

ملزمہ انمول عرف پنکی کو استثنا دیا تھا، دیگر ملزمان کو پیش نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے،عدالت

فوٹو اسکرین گریپ

کراچی:

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں ملزمہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے ساتھیوں کوپیش نہ کرنے پر عدالت  نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ذاتی طورپرپیش ہوکر وضاحت کریں کہ ملزم کوپیش کیوں نہیں کیا گیا۔ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیشی سے استثنا دیا تھا۔ دیگر ملزمان کوپیش نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بعد ازاں عدالت نےچالان پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مختلف اداروں سے رپورٹس نہیں ملیں۔ رپورٹس ملنے کے بعد چالان پیش کردیں گے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف گارڈن میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کامقدمات درج ہیں۔

Load Next Story