سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 3800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

فوٹو: فائل

کراچی:

سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 73ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا۔
📉
3,800 روپے کمی
فی تولہ سونے میں بڑی گراوٹ
💸
4,29,736 روپے
سونے کی نئی مقامی قیمت (فی تولہ)
💸
3,68,429 روپے
فی 10 گرام سونے کے نئے ریٹس
💰
4,073 ڈالر
عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت
📉
38 ڈالر کمی
بین الاقوامی مارکیٹ میں مندی
🏷️
6,339 روپے
فی تولہ چاندی کی نئی قیمت
📊
123 روپے سستی
چاندی کے نرخوں میں بھی گراوٹ
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 258روپے کمی ہونے کے نتیجے میں نئی  قیمت 3لاکھ 68ہزار 429روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 123روپے کی کمی سے 6ہزار 339روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 106روپے کی کمی سے 5ہزار 434روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story