کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک اور ایک ملزم زخمی

ریسکیو حکام کےمطابق ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کر دیا

کراچی:

شہر قائد میں کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک اور ایک  ملزم زخمی ہوگیا پولیس نے ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا۔

ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی کی حدود، نالہ پٹی نزد تنظیم فلور مل، کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس نے دو موٹر-سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے پولیس کے اوپر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول اور ایک 30 بور پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی. پولیس ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کررہی ہے۔

واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ریسکیو حکام کےمطابق ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

Load Next Story