لیاری میں 6 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد قتل، مرکزی ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ

عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں لی مارکیٹ میں 6 سالہ بچے کو بد فعلی کرنے کے بعد قتل کے چار ملزمان کو پولیس نے پیش کیا جہاں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مرکزی ملزم حمزہ کا اعتراف بیان ریکارڈ کرادیا، ملزم حمزہ نے بچے سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا اور بیان میں کہا کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا اور پولیس کے ڈر کی وجہ سے بچے کی لاش چھپا دی تھی۔

ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اگلے دن بچے کی لاش چھت پر لے جاکر گلی میں پھینک دی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم بچے کا پڑوسی ہے، جس نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی، زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش بوری میں چھپا دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے بھائی، والد اور چچا کو ملزم کی سہولت کاری پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ نیپئر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story