چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم کا مسودہ جاری

اسکیم مکمل طور پر رضاکارانہ ہوگی

لاہور:

وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلیے ٹیکس نظام کو آسان بنانے  کیلیے ’’اسپیشل پروسیجر فارا سمال شاپ کیپرز‘‘ کا مسودہ جاری کر دیا۔ 

ایف بی آر نے اس حوالے سے S.R.O جاری کرتے ہوئے عوام، تاجر تنظیموں اور دیگر متعلقہ حلقوں سے سات روز کے اندر اعتراضات اور تجاویز طلب کر لیں۔ 

مسودے کے مطابق یہ خصوصی طریقہ کار صرف انفرادی دکانداروں پر لاگو ہوگا جن کا سالانہ کاروبار 20 کروڑ روپے تک ہے تاہم وہ تاجر اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جن کا گزشتہ تین برسوں میں کسی ایک سال کا کاروبار 20 کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہو۔ 

اسکیم مکمل طور پر رضاکارانہ ہوگی۔ دکاندار چاہیں تو اس خصوصی طریقہ کار کے تحت ٹیکس ادا کریں یا پھر معمول کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں اسکیم میں شامل ہونے والے تاجروں کا معمول کے مطابق آڈٹ نہیں ہوگا۔

Load Next Story