کراچی، خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
فوٹو: فائل
شہر قائد میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر 2 میں 4J بس اسٹاپ کے قریب گڈ لک لان کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلے کے بعد۔ 2 زخمی سمیف چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق زخمی گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالباری عرف سونو اور محمد احسن عرف چوران کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر 2 گرفتار ہونے والوں میں جنید اور سلیمان عرف عبدالقادر شامل ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ دو راؤنڈ، ایک 30 بور پستول، شہریوں سے چھینے گئے 8 موبائل فون، 3 بٹوے نقد رقم سمیت، ایک مسروقہ 125 سی سی موٹرسائیکل اور ایک 70 سی سی موٹرسائیکل برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان کو تھانے منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔