فیفا ورلڈکپ: اسپین کی فرانس کیخلاف فتح میں ’ایرانی کباب‘ کا کیا کردار ہے؟
فیفا ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے والی اسپینش ٹیم کے حوالے سے ایک دلچسپ دعویٰ سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اہم مقابلے سے قبل اسپین کے کھلاڑیوں نے ایرانی کباب سے لطف اٹھایا، جسے سوشل میڈیا پر ٹیم کی کامیابی کا ’خفیہ نسخہ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ہسپانوی کھلاڑیوں کو ’ایرانی کباب‘ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سفارتخانے نے ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ فارسی ذائقوں سے بھرپور اس خصوصی کھانے کے بعد اسپین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو شکست دی اور ورلڈکپ کے فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔
Spain's secret ingredient? Iranian kebabs. They enjoyed a taste of Persia—and then punched their ticket to the World Cup Final. 😁 pic.twitter.com/f9VXwPF6m3
— I. R. Iran Embassy in Serbia (@IraninSerbia) July 15, 2026
اگرچہ اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم ایرانی کباب کا تذکرہ سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور مداح اسے اسپین کی تاریخی فتح سے جوڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی اثناء میں ایک ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) صارف کی 5 سال قبل کی گئی پیشگوئی وائرل ہورہی ہے جس میں اس نے فائنل میں ارجنٹینا کی اسپین کے خلاف فتح کا اعلان کیا ہے۔