ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو اختتام پذیر

مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئیں ...

مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئیں۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 2 روزہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو جمعہ کو شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس ایکسپو میں نجی و سرکاری جامعات اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔ 60 سے زائد جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں نے معلوماتی اسٹالز لگائے اور طلبا کو مطلوبہ آگاہی دی گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام خصوصاً طلباو طالبات نے اس ایکسپو میں کتنی دلچسپی لی اوریہ کس قدر کامیاب رہی ہے۔

ایکسپو کے دونوں روز ممتازوزراء کرام ' سرکاری اور کاروباری شخصیات اور عوام الناس کے بڑی تعداد نے ایکسپو میں لگائے گئے اسٹال کا وزٹ کیا اور وہاں مختلف پروگرامز کو بڑی دلچسپی سے دیکھااور مختلف اسٹالز پر کھڑے ہو کر معلومات حاصل کیں۔ یونیورسٹیز اور کالجز کے اسٹال ہولڈرز کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم سب کے لیے فائدہ مند ہے۔ ایکسپو میں طلبہ و طالبات کی جانب سے پینٹنگ، تقاریر، گانے اور ڈرامیٹکس مقابلے بھی ہوئے۔


شرکا کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی تقاریب کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے جس سے اعلیٰ تعلیم کے لیے اچھے تعلیمی اداروں کا انتخاب کرنا زیادہ مشکل نہیں رہے گا۔ حکومت کو بھی ایسے پروگرامز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ایکسپو کا وزٹ کرنے والوں کو بڑی تعداد نے ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپوکے آئیڈیا کو سراہااور کہا کہ موجودہ ماحول میں اس قسم کی ایکسپو کا انعقاد ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئیں۔ مجموعی طور پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین یونیورسٹی کا انعام حاصل کر لیا۔ پاکستان میں تعلیم کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ اس طرح کے کیرئیر ایکسپو لگتے رہیں۔ ملک میں جاری تعلیمی بحران کے حل کے لیے یہ اچھا اقدام ہے۔
Load Next Story